انوشکا شرما نے بیٹی وامیکا کی نئی تصویر شیئر کردی

انوشکا شرما نے بیٹی وامیکا کی نئی تصویر شیئر کردی

بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے انسٹاگرام پر اپنی صاحبزادی وامیکا کی نئی تصویر شیئر کی ہے جسے ان کے مداح بہت پسند کر رہے ہیں۔ تاہم کچھ ناراض بھی ہیں کہ آخر وامیکا کا چہرہ واضح کیوں نہیں دکھایا۔



خیال رہے کہ وامیکا کوہلی کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے ویرات اور انوشکا کے مداح بے چین رہتے ہیں۔ ویرات اور انوشکا کی زندگی میں 11 جنوری کو وامیکا کی آمد ہوئی تھی۔ بیٹی کی پیدائش کے فورا بعد انوشکا شرما کام پر لوٹ آئی تھیں اور پھر ویرات کے ساتھ سیر وتفریح پر نکل گئی تھیں۔



انوشکا شرما نے ان دنوں فلموں سے دوری اختیار کر لی ہے۔ وہ اپنی بیٹی وامیکا اور شوہر وایرات کوہلی کے ساتھ وقت گزار رہی ہیں۔



 حال ہی میں ویرات کوہلی نے اعلان کیا تھا کہ وہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد ہندوستان ٹیم کی کپتانی نہیں کریں گے۔ ان کے فیصلے کو انوشکا شرما نے سپورٹ کیا تھا۔


  ویرات کوہلی ہر انٹرویو اور ہر جگہ اپنی اہلیہ انوشکا شرما کی تعریف کرتے رہتے ہیں۔ وہ اپنی کامیابی میں انوشکا کے کردار کو اہم مانتے ہیں۔ یہ سٹار جوڑی پہلی بار 2013ء میں ایک اشتہار شوٹ کے دوران ملی تھی اور اس کے بعد ان دونوں نے ڈیٹنگ شروع کر دی تھی۔



 ویرات اور انوشکا نے دسمبر 2017ء میں شادی کی تھی۔ یہ جوڑا جنوری 2021ء میں ایک بیٹی کے والدین بنا، انہوں نے اپنی بیٹی کا نام وامیکا رکھا ہے۔