بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے ایک انٹرویو کے دوران کہا ہے کہ اندازہ ہے کہ پاکستان ٹیم میں کافی ٹیلنٹ ہے، ہمارے لیے ایک پروفیشنل میچ ہے،کسی میچ کےبارے میں زیادہ جذباتی نہیں ہوتے، فینز الگ طرح سے میچ دیکھتے ہیں اور ان کو پورا حق ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ میرے ذہن میں محمد عامر سے مقابلے کا کوئی خیال نہیں، میں کسی ایک کے بارے میں کوئی خیال نہیں رکھتا ، عامر ہو یا کوئی بولر اچھا نہیں کھیلا تو آوٹ ہوجاوں گا، اچھے بولر کی صلاحیتوں کو ریسپیکٹ دینا ضروری ہے۔ ویرات کوہلی نے مزید کہا کہ موہالی سیمی فائنل میں وہاب ریاض اورشاہد آفریدی کی گفتگو نے مجھےلطف اندوز کیا تھا، شعیب ملک کا مزاج کافی دوستانہ ہے، پاکستان کیلیے شعیب ملک نے بہت کچھ حاصل کیا، ان کو آل دا بیسٹ کہوں گا۔
کوہلی کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمیں اپنی اسٹرینتھ پر فوکس کرنا ہے، مخالف ٹیم کی اسٹرینتھ کا زیادہ نہیں سوچ رہے ، اندازہ ہے کہ پاکستان ٹیم میں کافی ٹیلنٹ ہے ، کنڈیشن کو دیکھ کر میچ کے لیے اسٹرینتھ کا فیصلہ کریں گے، انڈین ٹیم کا بولنگ اٹیک ایسا ہے کہ کسی بھی ٹیم کو پریشانی ہوسکتی ہے، پورے پچاس اوورز کا کھیل ہوا تو الگ کامبی نیشن ہوگا ، اگر نہیں ہوا تو الگ، اگر ہم بطور ٹیم اچھا کھیلے تو کسی بھی سائیڈ کو ہراسکتے ہیں ، میں یہاں آکر ٹی آر پی کے لیے کچھ نہیں کہوں گا ۔