Get Alerts

سادگی کے دعوے دھرے رہ گئے، حکومت نے وی وی آئی پی ہیلی کاپٹر کیلئے 33 کروڑ روپے منظورکر لئے

سادگی کے دعوے دھرے رہ گئے، حکومت نے وی وی آئی پی ہیلی کاپٹر کیلئے 33 کروڑ روپے منظورکر لئے
اقتصادی رابطہ کمیٹی ( ای سی سی) نے وی وی آئی پی ہیلی کاپٹر کے لیے 33 کروڑ روپے کی گرانٹ کی منظوری دے دی ہے۔

وزیر خزانہ حماد اظہر کی زیر صدارت ای سی سی کے اہم اجلاس میں 8 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ای سی سی کے اس اجلاس میں وی وی آئی پی ہیلی کاپٹر کے لیے 33 کروڑ روپے کی گرانٹ منظور کی گئی۔

اجلاس میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کے ری اسٹرکچرنگ پلان کی اصولی طور پر منظوری دی گئی اور اسے حتمی منظوری کے لیے کابینہ کو بھجوادیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ای سی سی اجلاس میں بجلی کی تقسم کار کمپنیوں کے پنشنرز کو ادائیگی اور انصاف امداد پروگرام کو فنڈز کی فراہمی کی منظوریاں دی گئیں۔

ای سی سی اجلاس میں ای ووٹنگ پر عمل درآمد سے متعلق کنسلٹنسی کے لیے 28 کروڑ روپے، ٹیوٹا کو اسکل فار آل منصوبے کےلیے 2 ارب 23 کروڑ روپے کی گرانٹ کی منظوری دی گئی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں سرمایہ کاری بورڈ کو 30 کروڑ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹس کی تجویز منظور کی گئی۔