جو مہنگائی تیل کی قیمتوں کی وجہ سے آئے گی جو مہنگائی مشکل اصلاحات کرنے کی وجہ سے آئے گی اس میں کوئی بھی وزیرخزانہ کچھ نہیں کرسکتا وہ چاہے حماد اظہر ہوں یا حفیظ شیخ، حسان خاور
اگر وزیراعظم عمران خان کی حماد اظہر سے یہ توقع ہے کے مہنگائی کم ہوجائے گی اور آئی ایم ایف کا پروگرام بھی چلتا رہے تو یہ مشکل ہے، حسان خاور
حفیظ شیخ کے جانے کا طریقہ بتا رہا ہے کے عمران خان حفیظ شیخ سے خوش نہیں تھے، حسان خاور
کوئی یہ خیال نہیں کررہا تھا کے حفیظ شیخ کی اسطرح چھٹی ہوجائے گئی یہی سمجھا جارہا تھا کے شاید ان کودوبارہ منتخب کروایا جائے گا کہیں سے یا پھر بجٹ پیش کرنے کے بعد وہ عہدہ چھوڑ دینگے، حسان خاور
سٹیٹ بینک کے قانون میں جو تبدیلیاں تھیں لوگوں کے مطابق وزارت خزانہ اسکے خلاف تھی اور ہونا بھی چاہیے تھا کیونکہ سٹیٹ بینک کے وزارت خزانہ کا کردار کم ہوتا ہے اور حفیظ شیخ اس کیخلاف تھے مگر آئی ایم ایف کے پریشر کی وجہ سے انہیں ماننا پڑا۔