رکن پنجاب اسمبلی سلمان نعیم نے سماء نیوز کے پروگرام لائیو ود ندیم ملک میں میزبان ندیم ملک سے بات کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں35 سے 40 افراد جہانگیر ترین کا ساتھ دے رہے ہیں جن میں ایم این ایز بھی شامل ہیں۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ جہانگیر ترین کی اگلی پیشی پر ان تمام ایم پی ایز کو دیکھا جائیگا۔
دوران پروگرام وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ سنی سنائی باتوں پہ یقین نہیں کرنا چاہیئے۔
اس کے جواب میں سلمان نعیم نے کہا کہ جہانگیر ترین کی اگلی پیشی تک رک جائیں آپ کو تمام اراکین کا پتہ چل جائے گا۔
ندیم ملک نے سلمان نعیم سے سوال کیا کہ آپ کی ان باتوں سے اگر وزیراعظم عمران خان نے پارٹی ڈسپلن کی بناء پر آپ کے خلاف ایکشن لیا تو آپ کیا کریں گے؟
جواب میں سلمان نعیم نے کہا کہ میں آزاد حیثیت میں رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوا تھا اور بعد میں پی ٹی آئی میں گیا ، میرے خلاف پارٹی ڈسپلن کی بنیاد پر کوئی کاروائی نہیں کر سکتا۔