ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے ایچ ای سی سے متعلق آرڈیننس کی منظوری دے دی ہے، کابینہ نے سمری سرکولیشن کے ذریعے آرڈیننس کی منظوری دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایچ ای سی کے تمام فیصلے وزارت تعلیم کی منظوری سے مشروط ہوں گے، صدر عارف علوی آج رات آرڈیننس کی منظوری دے دیں گے، آرڈیننس کو ایچ ای سی ترمیمی آرڈیننس 2021 کا نام دیا گیا ہے۔
آرڈیننس کے مطابق چیئرمین ایچ ای سی کی تعیناتی 2 سال کے لیے ہوگی اور ممبران ایچ ای سی کی تعیناتی4 سال کےلیے ہوگی،چیئرمین اور ممبران ایچ ای سی مزید ایک ٹرم بھی لے سکیں گے۔