Get Alerts

سابق وزرا اطلاعات کی فواد چوہدری پر تنقید: 'وزارت سائنس کا کام عید، روزہ بتانا نہیں، فواد وزارت اطلاعات میں کسی کو نہیں چلنے دیتے'

سابق وزرا اطلاعات کی فواد چوہدری پر تنقید: 'وزارت سائنس کا کام عید، روزہ بتانا نہیں، فواد وزارت اطلاعات میں کسی کو نہیں چلنے دیتے'
شبلی فراز جو کہ نئے نئے وزیر سائنس و ٹیکنالوجی بنے ہیں انہوں نے آتے ہی سابق وزیر سائنس ٹیکنالوجی فواد چوہدری جنہوں نے شبلی فراز کی جگہ وزارت اطلاعات و نشریات سنبھالی ہے، انکا نام لیئے بغیر ان کی بطور سائنس وزیر ایک اہم پالیسی کو نشانہ بنایا ہے۔ شبلی فراز نے کہا کہ عید اور روزےکا بتانا سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت کا کام نہیں۔ ہمارا اصل مقصد عوام کی خدمت اور ملک کی ترقی ہے۔ اس سے قبل دیکھا گیا تھا کہ فواد چوہدری نے باقاعدہ طور پر عید کے چاند کے حوالے سے رویت ہلال کمیٹی کو اپنی تنقید کا نشانہ بناتے رہے اور اسکے متنازعہ کردار کے بوسیدہ ہونے پر ایک منطقی بیانیہ کھڑا کیا۔ 

 شبلی فراز نے کہا کہ رانا ثنا اللہ پر دہشت گردی ایکٹ کےتحت مقدمہ ہونا چاہیے۔  وزیراعظم کامشکور ہوں کہ دوبارہ خدمت کاموقع دیا۔ گزشتہ حکومتوں میں اس وزارت میں کوئی کام نہیں ہوا تھا۔ کرپشن پر احتساب سب کاہونا چاہیے ،یہ کسی پارٹی سے منسلک نہیں۔ عید اور روزےکا بتانا سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت کا کام نہیں۔ ہمارا اصل مقصد عوام کی خدمت اور ملک کی ترقی ہے۔ 



دوسری جانب اس حکومت کی ایک اور سابق وزیر اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے بھی فواد چوہدری پر ایک بار پھر حالیہ وزارت کی تبدیلی کے حوالے سے فواد چوہدری پر تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری وزارت اطلاعات کیلئے بے چین تھے اور اس مقصد کی خاطر بیانات دیتے رہتے تھے۔خواہش پوری ہوگئی اور وہ وزیر اطلاعات کے منصب پر واپس آگئے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ فواد چوہدری نے کسی اور کو وزیر اطلاعات کے طور پر چلنے نہیں دیا۔

انہوں نے کہا کہ اگر حکومت کی پالیسی وزیراطلاعات کے علاوہ کوئی اور بیان کرنا شروع کردے تو وزارت اطلاعات کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے، انہیں اور شبلی فراز کے ہٹانے کی وجہ فواد چوہدری کا متحرک ہونا تھا۔

رہنماء تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ فواد چوہدری میں اس وزارت کو چلانے کی قابلیت ہے اب ان پر ذمہ داری بھی آگئی کہ وہ حکومت کا مؤقف صحیح انداز میں پیش کریں۔

وفاقی کابینہ میں رد و بدل سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ شوکت ترین پاکستان کو درپیش چیلنجز سے آگاہ ہیں اور فیصلہ بھی یہی کیا گیا تھا کہ کوئی ایسا شخص ہو جو موجودہ چیلنجز سے بخوبی نبرد آزما ہوسکے۔

فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ شہاز شریف جس گھر میں رہ رہے ہیں وہ ٹیلی گرافک ٹراسفر (ٹی ٹی) کے ذریعے خریدا گیا ہے جبکہ ن لیگ کا مؤقف ہے کہ ٹی ٹیز سے شہباز شریف کا تعلق نہیں، اگر یہ دعویٰ سچ ہے تو پھر شہباز شریف اس گھر میں کیوں رہ رہے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ یہ تکلیف دہ پہلو ہے کہ پچھلے 30 سال میں جنہیں قانون کی حکمرانی قائم کرنی تھی وہ قانون توڑنے میں ملوث رہے، ن لیگی رہنماؤں کے درمیان میڈیا پر آنے کیلئے مقابلہ چل رہا ہے۔

انہوں نے گزشتہ روز عطاء تارڑ کی جاری کردہ ویڈیو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایک ڈرامہ کیا تھا جو مضحکہ خیز ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عطا تارڑ کا دعویٰ غلط ثابت ہوا کہ رائے ونڈ کا گھر گرانے کیلئے کنٹینرز آئے ہیں۔