اس کے ساتھ ہی لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری کا ایک ویڈیو پیغام بھی منظر عام پر آیا ہے جس میں وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کو مخاطب کر کے کہہ رہے ہیں کہ پریس کلب کرونا کا شکار اور نوکریوں سے محروم ہونے والے صحافیوں کی مالی مدد کر رہا تھا اور اس سلسلے میں گرانٹ دی گئی۔ آپ صحافیوں کی قیمت مت لگائیں اور یہ اسی لاکھ روپے اپنے پاس رکھیں۔ بلکہ آپ اگر ان اسی لاکھ روپے سے ملک کی معیشت اور کرونا ٹھیک کر دیں تو ہم اپنی جیب سے بھی دینے کو تیار ہیں لیکن ملک کے صحافیوں کو سستے میں خریدنے کی یہ کوشش نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ آپ نے ہمیں یاد رکھا اسکا شکریہ، لیکن جس طرح یاد رکھا وہ ہم ہمیشہ یاد رکھیں گے۔
یاد رہے کہ لاہور میں صحافیوں کی بڑی تعداد کرونا کا شکار ہوچکی ہے۔ جبکہ پریس کلب نے ایسے صحافیوں کو کرونا الاونس دینے کا اعلان کیا تھا۔