ٹریفک وارڈن کی بہادری سے مسلح شخص پکڑا گیا

ٹریفک وارڈن کی بہادری سے مسلح شخص پکڑا گیا
ٹریفک وارڈن ایوب بھٹی نے بہادری اور جوانمردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلح شخص کو دبوچ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ذیشان نامی موٹرسائیکل سوار چرچ چوک کی جانب سول ڈیفنس چوک پر ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہورہا تھا۔ ایوب بھٹی نے تعاقب کرتے ہوئے ملزم کو پکڑ لیا اور تھانہ اسلام پورہ  کے حوالے کردیا گیا۔

عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ ملزم کے قبضہ سے پسٹل، میگزین برآمد ہوئے۔ ملزم نے 06 ہوائی فائر کئے۔

چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لاہور نے بہادری اور جوانمردی کا مظاہرہ کرنے پر ٹریفک وارڈن ایوب بھٹی کو شاباش دی۔ سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز نے ایوب بھٹی کو بہادری اور شجاعت کے مظاہرے پر نقد انعام اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس موقع پر سی ٹی او لاہور  کا کہنا تھا کہ وارڈنز کی جانب سے ٹریفک کی روانی کے ساتھ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے۔

دوسری جانب سٹی ٹریفک پولیس نے آئیں اپنوں سے ملائیں میرا پیارا ایپ پر کام شروع کردیا۔

اس سلسلہ میں ٹریفک وارڈنز پر مشتمل 10 رضاکارانہ ٹیمیں تشکیل دے دیں گئیں ہیں۔ ٹیمیں اپنے اپنے علاقوں سے گمشدہ بچوں کی تفیصلات لیں گیں۔ ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر مختلف یتیم خانہ اور چائلڈ پروٹیکشن یونٹس کا بھی وزٹ کریں گیں، یتیم خانوں، چائلد پروٹیکشن دفاتر سے موجود بچوں سے سائنٹفک طریقہ کار سے معلومات حاصل کیں جائیں گیں۔

بعدازاں گمشدہ بچوں کی معلومات، تفیصلات کو میچ کیا جائے گا۔

سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز کا کہنا تھا کہ یتیم خانوں اور چائلڈ پروٹیکشن یونٹس میں موجود بچوں کے والدین کو ملایا جائے گا، مختلف ذرائع ابلاغ کی مدد سے والدین اور بچوں کی تلاش کو یقینی بنایا جائے گا۔بچوں کے بتائے گئے علاقے میں نائی ، ٹیلرز اور نان بائیوں سمیت رکشہ ڈرائیورز کی خدمات بھی لی جانے لگی۔

یاد رہے گذشتہ ہفتے بھی ٹریفک پولیس نے 08 سال بعد بچے کو ماں سے ملایا تھا۔

حسن نقوی تحقیقاتی صحافی کے طور پر متعدد بین الاقوامی اور قومی ذرائع ابلاغ کے اداروں سے وابستہ رہے ہیں۔ سیاست، دہشت گردی، شدت پسندی، عسکریت پسند گروہ اور سکیورٹی معاملات ان کے خصوصی موضوعات ہیں۔ آج کل بطور پولیٹیکل رپورٹر ایک بڑے نجی میڈیا گروپ کے ساتھ منسلک ہیں۔