طلبہ یکجہتی مارچ کے شرکاء کے خلاف ایف آئی آر کس نے کروائی؟

طلبہ یکجہتی مارچ میں شامل افراد کے خلاف غداری کے مقدمات درج کیے گئے، اس حوالے سے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا  اجلاس ہوا۔ اجلاس میں شرکت کے بعد عمار علی جان نے نیادور سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت طلبہ کے مارچ کو سپورٹ کر رہی ہے تو ایف آئی آر کس نے کروائی۔

سینیٹر عثمان کاکڑ نے کہا کہ سٹوڈنٹ یونینز کی بحالی کے حوالے سے کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ طلبہ کے مطالبات جائز ہیں تاہم انہوں نے بائیں بازو کے نعروں پر اعتراض کیا۔