کون گھبرا رہا ہے؟ (تصویری جھلکیاں)

کون گھبرا رہا ہے؟ (تصویری جھلکیاں)
پوری دنیا میں شاید یہی صورت حال ہو لیکن چونکہ میں لاہور سے ہوں اس لیے اپنے مشاہدہ کے مطابق اس نہج پر پہنچا کہ پاکستان میں عقیدہ اور سیاسی جماعتوں کو لے کر عوام بہت حساس ہے۔ کرونا نے جہاں عقائد کو جنجھوڑا وہیں سیاسی میدان بھی ویران ہوئے۔ مجھے یقین ہے عبادت گاہوں کو دوبارہ کھولنے کے لیے دنیا میں سب سے زیادہ زور پاکستان میں لگایا گیا ہو گا۔ ممکن ہے کہ میں غلطی پر ہوں مگر لاہور کی حد تک جو دیکھا وہ عکس بند کر لیا۔
ہولی۔ یوم علی۔ دہلی دروازہ ، اچھرہ بازار اور بیڈن روڈ چھوٹی عید پر، یوم آزادی ۔ میلادالنبی ۔ سیل علاقہ میں جمعہ کی نماز ۔ بادشاہی مسجد میں بڑی عید کی نماز ۔ سبزی منڈی ۔ توہین رسالت پر تاجروں کا احتجاج یا مینار پاکستان پر علامہ خادم رضوی کا جنازہ ۔
یہ سب تصاویر چیخ چیخ کر حاکم وقت کو بتا رہی ہیں کہ عوام گھبرا نہیں رہے ۔ لیکن سیاسی جلسوں سے کون گھبرا رہا ہے۔

تصاویر و تحریر: عون جعفری