Get Alerts

تنقید کے کچھ اصول ہوتے ہیں آپ مجھ پر چیخ نہیں سکتے، چیئرمین نیب صحافیوں پر برہم

تنقید کے کچھ اصول ہوتے ہیں آپ مجھ پر چیخ نہیں سکتے، چیئرمین نیب صحافیوں پر برہم
اسلام آباد: چیئرمین نیب نے بپلک اکاؤنٹس کمیٹی میں پیش ہونے کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں آپے سے باہر ہوئے اور ایک صحافی کے سوال پر جواب دیتے ہوئے چیئرمین نیب نے کہا کہ تنقید کے کچھ اصول ہوتے ہیں اور آپ مجھ پر چیخ نہیں سکتے۔ انھوں نے صحافیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو کیسز کا علم نہیں اور عجیب سوالات پوچھتے ہیں۔

حکومتی ارکان کے خلاف بھی کارروائی کی جارہی ہے، بلاامتیاز سب کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں لیکن اپوزیشن کے وہ لوگ مجھ سے ناراض ہے جن کے خلاف کاروائی کی جارہی ہے۔

چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے پبلک اکاونٹس کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آٹا اور چینی اسکینڈل نیب کے پاس نہیں ہے اور وفاقی تحقیقاتی ادارہ ایف آئی اے اس پر جواب دے سکتا ہے۔

چیئرمین نیب کے کہا کہ ان کی توسیع آرڈیننس سے ہوئی ہے اور یہ قانونی ہے۔ حکومت کے خلاف شکایات کم آئی ہیں اس لیے کیسز بھی کم بنے ہیں،
چیئرمین نیب نے مزید کہا کہ اس سے پہلے پبلک اکاونٹس کمیٹی میں نیب ایک ایک پائی کا حساب دیں گی، پی اے سی نے 168کیسز بھجوائے اور ہم نے 110 ریفرنس دائر کیے ہیں۔

عبداللہ مومند اسلام آباد میں رہائش پذیر ایک تحقیقاتی صحافی ہیں۔