نواز شریف کے ساتھ زیادتی ہوئی، غیر آئینی طریقے سے ہٹایا گیا: شاہ محمود

نواز شریف کے ساتھ زیادتی ہوئی، غیر آئینی طریقے سے ہٹایا گیا: شاہ محمود
پاکستان تحریکِ انصاف کے نائب چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو غیر آئینی طریقے سے ہٹایا گیا۔

مہر عباسی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینیئر سیاستدان کا کہنا تھا کہ ہم سمجھتے تھے کہ جو نواز شریف پر بیتی ہے اس کے بعد وہ سبق سیکھیں گے اور ایک نیا رویہ اپنائیں گے۔

اس سوال پر کہ کیا نواز شریف کے ساتھ غلط ہوا تھا، شاہ محمود کا جواب تھا، بالکل!

"کسی کو بھی غیر آئینی طریقے سے ہٹایا جائے گا تو کوئی جمہوری ذہن اس کو درست نہیں کہے گا۔"

مہر عباسی کے سوال پر کہ کیا نواز شریف کے ساتھ زیادتی ہوئی، سابق وزیر خارجہ کا جواب تھا کہ کسی بھی حکومت کو آپ ماورائے آئین طریقے سے ہٹائیں گے، اس سے آپ جمہوریت کی خدمت نہیں کر رہے۔

یہ بھی پڑھیے: فواد چودھری نے پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں شمولیت سے انکار ہونے پرغلط زبان استعمال کی


یاد رہے کہ ماضی میں پاکستان تحریکِ انصاف کے سربراہ ہی سپریم کورٹ میں نواز شریف کے خلاف پٹیشن لے کر گئے تھے جس کے نتیجے میں سابق وزیر اعظم کی نااہلی عمل میں آئی تھی۔

اطلاعات ہیں کہ PTI میں ایک گروپ آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کا حامی ہے جب کہ دوسرے گروپ کا ماننا ہے کہ پارٹی کو ایسی کسی سرگرمی کا حصہ نہیں بننا چاہیے۔