ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن کا دانیال عزیز کو نوٹس

الیکشن کمیشن نے یہ فیصلہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نارووال کی رپورٹ کی روشنی میں کیا ہے جس میں یہ کہا گیا ہے کہ دانیال عزیز بار بار ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔ انہیں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر50 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا جو انہوں نے ادا نہیں کیا جس بنا پر ان کے خلاف قانونی  کارروائی عمل میں لائی جائے۔

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن کا دانیال عزیز کو نوٹس

الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 نارووال سے آزاد امیدوار دانیال عزیز کو نوٹس جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر دانیال عزیز  امیدوار این اے 75 کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 10فروری  2024ء کو الیکشن کمیشن میں مقر ر کر دی ہے۔

مزید کہا گیا کہ   الیکشن کمیشن  نے یہ فیصلہ کیا ہے  کہ اگر دانیال عزیز  جنرل الیکشن  2024 میں کامیاب قرار پاتے ہیں تو اُن کی جیت کا حتمی نوٹیفکیشن کا اجراء الیکشن کمیشن  کےفیصلے سے مشروط ہو گا۔

الیکشن کمیشن  نے یہ فیصلہ  ڈسٹرکٹ  مانیٹرنگ  آفیسر   نارووال کی رپورٹ  کی روشنی میں  کیا  ہے جس میں یہ  کہا گیا ہے کہ مذکورہ بالا  امیدوار  بار بار ضابطہ اخلاق  کی خلاف  ورزی کررہے ہیں۔ دانیال عزیز   ڈسٹرکٹ مانیٹر نگ آفیسر  کےجاری کردہ  نوٹس  کا نہ تو جواب  دیتے ہیں اور نہ حاضر ہوتے ہیں ۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا تھا کہ انہیں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر50 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا جو انہوں نے ادا نہیں کیا جس بنا  پران کے  خلاف قانونی  کارروائی عمل میں لائی جا ئے۔

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

یاد رہے کہ دانیال عزیز مسلم لیگ ن کی جانب سے ٹکٹ نہ ملنے پر آواز حیثیت میں الیکشن لڑ رہی ہیں۔ ن لیگ نے این اے 75 سے چوہدری انوار الحق کو ٹکٹ دیا ہے۔

اس سے قبل الیکشن کمیشن نے پنجاب میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر متعدد امیدواروں کو نوٹسز جاری کر دیے۔

ترجمان صوبائی الیکشن کمشنر کے مطابق ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر ننکانہ صاحب نے خلاف ضابطہ تشہیری مواد آویزاں کرنے پر 6 امیدواروں کو وارننگز جاری کیں، پی پی 177 قصور سے امیدوار حاجی محمد الیاس خان کو خلاف ضابطہ تشہیری مواد اور پی پی 178 سے امیدوار غلام رسول کو اشتعال انگیز تقریر کرنے پر نوٹس جاری کیا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ پی پی 240 بہاولنگر کے امیدواروں رانا عبدالرؤف، محمد سہیل خان اور پی پی 186 اوکاڑہ سے امیدوار رائے مشتاق احمد کو بغیر اجازت جلسے کے انعقاد پر نوٹسز جاری کئے گئے۔

اسی طرح امیدوار پی پی 232 وہاڑی کے شہریار علی خان خاکوانی کو بھی ڈی ایم او کی طرف سے وضاحت کیلئے نوٹس جاری کیا گیا۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران کی طرف سے صوبہ پنجاب میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر کارروائیاں جاری ہیں۔