میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس طریقے سے سپریم کورٹ نے آرمی چیف کی مدت کے تعین کے متعلق کہا کہ یہ آرٹیکل 243 کی روح کے خلاف ہے۔ وزیرِ سائنس فواد چوہدری نے کہا کہ لازمی نہیں کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے تمام فیصلے درست ہوں، البتہ حتمی ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جس طرح ہمیں ججز کا احترام کرنا ہے، پارلیمنٹ کا احترام کرنا ہے، اسی طرح وزیرِ اعظم کے عہدے کا بھی احترام کرنا ہے، پارلیمنٹ آئین میں ترمیم کرسکتی ہے، آرٹیکل243 کے تحت وزیراعظم کسی بھی وقت آرمی چیف یا کسی بھی فورس کے سربراہ کو ہٹا سکتے ہیں۔
فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ جس طرح سپریم کورٹ کی تشریح فائنل ہے، اسی طرح آئین کی ترمیم سپریم کورٹ کی تشریح سے بالاتر ہے۔