سینئر تجزیہ نگار ہارون الرشید جو کہ اپنے آپ کو عمران خان کے بیت قریب گنواتے ہیں اور اس دعویٰ میں سچائی کا عنصر بھی ہے کہ یہ وہی تھے جنہوں نے کسی زمانے عمران خان کی کتاب میں اور میرا پاکستان اردو میں ترجمہ کرکے مرتب کی۔ اس کے علاوہ وہ تبدیلی کے حق میں مسلسل مصروف بیان رہے۔
تاہم اب چونکہ اچانک میڈیا کے تمام تبدیلی دار تبدیلی سے اچاٹ ہوئے نظر آتے ہیں اور انکی آرا وزیر اعظم کے حق میں کم اور مخالفت میں زیادہ نظر آرہی ہیں تو ہارون الرشید نے بھی اسی سلسلے کو قائم رکھا ہے۔
ہارون الرشید آج کل وزیر اعظم عمران خان اور تبدیلی مارکہ کسی بھی کوشش سے بے زار نظر آتے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے اپنے شو میں عمران خان کی نا اہلی اور کوتاہیاں گنواتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ کشمیر کے معاملے پر انہیں شک ہے کہ عمران خان حکومت نے امریکا کو خاموش رہنے کی یقین دہانی کروا رکھی ہے۔