Get Alerts

نیا وزیراعظم ن لیگ سے ہوگا، بلاول بھٹو زرداری کی نیا دور کیساتھ خصوصی گفتگو

نیا وزیراعظم ن لیگ سے ہوگا، بلاول بھٹو زرداری کی نیا دور کیساتھ خصوصی گفتگو

تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد نئی حکومت میں ہماری جماعت کا کوئی حصہ نہیں ہوگا، ہم کوئی وزارت بھی نہیں لیں گے۔ ہمارا کام صرف حکومت کو سپورٹ کرنا ہوگا۔ ن لیگ کا حق ہے ہم انکے مقابلے میں اپنا امیدوار نہیں لائیں گے



 



اپوزیشن عدم اعتماد پر پر بھرپور کام کر رہی ہیں۔ماضی میں بھی ہم نے سینیٹ میں پیپلز پارٹی کے امیدوار کو جتوا کر حکومت کو شکست سے دوچار کیا تھا، اس مرتبہ بھی ہم اکھٹے ہو کر ایک مرتبہ پھر تاریخ رقم کرنے جا رہے ہیں۔



 



تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد ہمارا لائحہ عمل یہ ہے کہ ملک میں جلد از جلد صاف اور شفاف الیکشن کا انعقاد کیا جائے۔ ایسی حکومت سامنے آئے جس کے پاس عوام کا مینڈیٹ ہو اور وہ عوام کے مسائل حل کر سکے۔



 



تحریک عدم اعتماد کو کامیاب کرانے کیلئے ہمارے پاس کافی نمبرز موجود ہیں۔ ملک میں الیکٹورل ریفارمز کرنے کی ضرورت ہے۔ ہماری محنت جاری ہے۔ اپوزیشن کی طاقت میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔ ہم اس کوشش میں کامیاب ہونگے۔