جلسوں کا حجم دیکھ کر بات چیت کا فیصلہ ہوگا: سابق جنرل نعیم لودھی

جلسوں کا حجم دیکھ کر بات چیت کا فیصلہ ہوگا: سابق جنرل نعیم لودھی
دفاعی تجزیہ کار و سابق جنرل نعیم لودھی نے ڈان ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کے جلسوں کی تعداد دیکھ کر ان سے مذاکرات کا فیصلہ کیا جائے گا۔ لیفٹیننٹ جنرل ر نعیم خالد نے یہ اشارہ ڈان نیوز کے پروگرام میں میزبان فہد کو ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کیا۔ انکا کہنا تھا کہ اگر اپوزیشن کے جلسے کامیاب ہوئے تو انکا پلڑا بھاری ہوگی اور پھر ان سے مذاکرات کئیے جائیں گے تاہم اگر اپوزیشن اچھی عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے میں ناکام ہوئی تو شاید سب خاموش ہو جائیں۔ کہا جارہا ہے کہ نعیم خالد کا یہ بیان شاید کسی طرف اشارہ ہے تاہم یہ انکی ذاتی رائے بھی ہو سکتی ہے۔

https://twitter.com/ChaudharyWaqasA/status/1313460212657987585