Get Alerts

نواز شریف کی اسٹیبلشمنٹ مخالف تقاریر سے 33 فیصد عوام متفق،47 فیصد کا عمران کے ہاتھوں معیشت کی تباہی پر یقین

نواز شریف کی اسٹیبلشمنٹ مخالف تقاریر سے 33 فیصد عوام متفق،47 فیصد کا عمران کے ہاتھوں معیشت کی تباہی پر یقین
گیلپ سروے پاکستان نے انکشاف کیا ہے کہ نواز شریف کی اداروں کی جانب سے سیاست میں مداخلت پر سخت تنقید پر مبنی تقاریر سے صرف 33 فیصد افراد متفق ہیں۔ 39 فیصد انکی تقریر کے پیغام سے مطمئین نہیں ہیں۔

جبکہ 24 فیصد اس معاملے میں کسی جانب بھی نہیں ہیں۔ گیلپ سروے کے نتائج بتا رہے ہیں کہ 47 فیصد افراد نواز شریف کی اس بات سے متفق ہیں کہ عمران خان نے ملکی معیشت تباہ کردی ہے۔

جبکہ 41 فیصد اس بات سے متفق نہیں۔ جبکہ 12 فیصد نے کوئی رائے نہیں دی۔ سروے بتاتا ہے کہ ابھی تک پی ٹی آئی اپنے نوجوان ووٹرز کو معیشت کے سوال پر اپنی طرف ہی پاتی ہے۔ سروے میں کہا گیا کہ 78 فیصد لوگ چاہتے ہیں کہ نواز شریف ملک میں واپس آئیں اور کیسز کا سامنا کریں جبکہ صرف 15 فیصد وہ لوگ ہیں جو ایسا نہیں چاہتے۔

یاد رہے کہ نواز شریف نے پی ڈی ایم  کے اجلاس سے خطاب کرتے وہئے کہا تھا کہ فوج کی سیاست میں مداخلت اب بند ہونی چاہئے۔ انہوں نے فیصلہ کر لیا ہے کہ اب عزت کی زندگی جینی ہے۔