Get Alerts

ایشیا کپ: افغان بولر آؤٹ کرنے کے بعد آصف علی سے الجھ پڑے

ایشیا کپ: افغان بولر آؤٹ کرنے کے بعد آصف علی سے الجھ پڑے
ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے دلچسپ مقابلے میں پاکستانی بلے باز آصف علی کیچ آؤٹ ہوئے تو افغان بولر فرید احمد قومی ٹیم کے کھلاڑی سے الجھ پڑے اور دھکے دیے۔

کھیل کے 18ویں اوور کی چوتھی گیند پر آصف علی نے افغان بولر فرید حمد کو چھکا لگا کر میچ کا رخ بدلنے کی کوشش کی لیکن اگلی ہی گیند پر آصف علی کیچ آؤٹ ہوگئے۔

آصف علی کی وکٹ حاصل کرتے ہی افغان بولر جذباتی ہوگئے اور آصف علی سے الجھ پڑے جس پر قومی ٹیم کے کھلاڑی نے انکو پیچھے دھکیلا جبکہ اسی دوران افغان ٹیم کے بقیہ کھلاڑیوں نے درمیان میں آکر بیچ بچاؤ کروایا۔ قومی ٹیم کے بلے باز آصف علی نے میچ میں 16 رنز بنائے جس میں دو چھکے شامل تھے۔

https://twitter.com/GemsOfCricket/status/1567565537412288512

واضح رہے کہ ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد افغانستان کو ایک وکٹ سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ فائنل پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 11 ستمبر اتوار کو کھیلا جائے گا۔