عمران کا ECP، IHC کو جواب | شہباز، حمزہ کی بریت؟ | پنجاب حکومت کے بعد مسٹر ایکس، وائی؟ | مریم ضمنی الیکشن

عمران کا ECP، IHC کو جواب | شہباز، حمزہ کی بریت؟ | پنجاب حکومت کے بعد مسٹر ایکس، وائی؟ | مریم ضمنی الیکشن

دیکھنا ہوگا کہ فیصلہ آئین اور قانون کے مطابق ہوتا ہے یا عمران خان صاحب کی مقبولیت کو دیکھ کر۔ تحریک انصاف والے بیانیہ بنارہے ہیں کہ عمران خان بہت مقبول ہیں انکا آپ کچھ نہیں کرسکتے۔ اگر کرتے ہیں تو فلاں ہوجائے گا، عنبر شمسی



 



شوکاز نوٹس ہوچکا، لارجر بنچ بن گیا، میرے خیال میں تو یہ ہے کہ جب ججز آپس میں بیٹھے اور انہوں نے شوکاز جاری کیا اس کا مطلب تھا کہ وہ اس نتیجے پر پہنچے کہ عمران خان کی تقریر کی وجہ سے توہین ہوگئی ہے اور شوکاز نوٹس جاری کیا، کسی اور نے توہین عدالت کی درخواست تو نہیں دی نہ، مزمل سہروردی



 



عمران خان توہین عدالت کیس: موجودہ حالات میں جہاں عمران خان بیانات دیے جارہے ہیں عدالت کیلئے بہت مشکل ہوگا کہ وہ اس معاملے کو صبح رَفَع دَفَع کردیں۔ چیف جسٹس اور دوسرے ججز کوئی ایسا راستہ ضرور نکالیں گے جس سے عدلیہ کی ساکھ بالکل مجروح نہ ہو، عرفان قادر



 



عدم اعتماد کے بعد عمران خان خاموشی سے اپوزیشن میں بیٹھ جاتے اور پارلیمان ایسے قوانین مرتب کرتی جس میں سب کو کھیل کے میدان برابر کی جگہ ملتی کیونکہ یہاں پر کوئی دودھ کا دھلا نہیں ہے۔ جن مسائل کا عمران خان کو سامنا ہے وہ اس سے بچ جاتے، عرفان قادر