Get Alerts

مدینہ میں پی ٹی آئی کی غنڈہ گردی | IHC کی اے آر وائی کے 'پروپیگنڈا' کی مذمت | حمزہ شہباز نے وزیراعلیٰ پنجاب کا حلف اٹھالیا۔

مدینہ میں پی ٹی آئی کی غنڈہ گردی | IHC کی اے آر وائی کے 'پروپیگنڈا' کی مذمت | حمزہ شہباز نے وزیراعلیٰ پنجاب کا حلف اٹھالیا۔

رجیم چینج کا اختیار اسٹیبلشمنٹ کے اپنے ہاتھ میں ہے اور وہ اس کو چلا رہے ہیں اور وہی اس کو منطقی انجام تک پہنچائیں گئے۔ سابق وزیراعظم عمران خان نے اگر اسٹیبلشمنٹ پر زیادہ پریشر ڈالنے کی کوشش کی تو وہ کسی پوائنٹ پر اس سے مزید آگے بھی جا سکتے ہیں۔



 



پاکستان میں سیاسی فیصلے کرنے کا اختیار صرف اسٹیبلشمنٹ کے پاس ہی رہا ہے۔ اور لگتا ہے کہ آئندہ بھی رہے گا۔عمران خان نے امریکا مخالف، الیکشن کمیشن اور اسلام کا بیانیہ پیش کرنا شروع کر دیا ہے موجود حکومت کے پاس کوئی بیانیہ نہیں ہے، ڈاکٹر وسیم



 



شہباز شریف کی بطور ایک ایڈمنسٹریٹر کارکردگی بہت اچھی رہی ہے لیکن ایک سیاستدان کے طور پر عوام کیساتھ ان کا کنکشن ہمیں ابھی کہیں نظر نہیں آ رہا۔ ان کی جانب اپنی حکومت سے باہر نکلنا اور سوسائٹی کو ایڈریس کرنا صحیح طریقے سے ابھی نظر نہیں آ رہا، ڈاکٹر وسیم



 



مختلف سیاسی پارٹیاں جو پاکستان میں تین دہائیوں سے ایکٹیو ہیں ان کے پاس عوامی جذبات کی ترجمانی کرے والا نعرہ نہیں ہے پالیسی اور نعرے کے بغیر یہ پرانے لوگ ایکٹیو رہے ایسے میں عمران خان آکر لوگوں کوبتاتے ہیں ہمارا مسئلہ کرپشن ہے، ڈاکٹر اختر نقوی



 



نئی حکومت کے پاس کوئی بیانیہ نہیں ہے اس میں کوئی شک نہیں ہے ایک زمانے میں پیپلزپارٹی کے پاس بہت مقبول نعرے تھے۔ مگر آج کل عمران خان کا بیانیہ بک رہا وہ بیانیہ بنانے میں ماہر ہیں، ضیغم خان