حمزہ نے وزیراعلیٰ کا حلف اٹھالیا مئی میں پی ٹی آئی کا لانگ مارچ

حمزہ نے وزیراعلیٰ کا حلف اٹھالیا مئی میں پی ٹی آئی کا لانگ مارچ

اسٹیبلشمنٹ اور بیوروکریسی کے ذہن میں کوئی ابہام نہیں تھا، ان کو پتا تھا کہ حمزہ شہباز شریف کا بطور وزیراعلیٰ الیکشن درست اور قانونی تھا۔ گورنر پنجاب کی جانب سے عثمان بزدار کو بحال کرنے کا معاملہ صرف خبروں کی حد تک ہی سیریس تھا، مزمل سہروردی



 



پنجاب میں ابھی تک بحران ختم نہیں ہوا، جو گورنر آج تک حمزہ شہباز سے حلف لینے کو تیار نہیں تھا، کیا وہ کل صوبائی کابینہ سے حلف لے گا؟ آج گورنر نے میڈیا کی توجہ حاصل کرنے کی کوشش تھی لیکن اسٹیبلشمنٹ اور بیوروکریسی نے اسے سیریس نہیں لیا، مزمل سہروردی



 



عمران خان کو آئین کے تحت اقتدار سے ہٹایا گیا۔ پاکستانی تاریخ میں یہ پہلی بار ہوا۔ ان سے پہلے جتنے وزرائے اعظم کو رخصت کیا گیا، اس کیلئے غیر آئینی طریقہ استعمال کیا گیا تھا۔ آئین کے اندر جو درج طریقہ تھا، اس کے تحت عمران خان کو رخصت کیا گیا اور اسی پر وہ تلملا رہے ہیں، مرتضی سولنگی



 



عمران خان ایک وبا کی طرح پاکستان میں آیا جو ابھی تک ہماری جان نہیں چھوڑ رہا۔ اس شخص نے سوسائٹی، سیاست، فارن پالیسی اور معیشت سمیت ہر شعبے کے اندر نقصان پہنچایا۔پاکستان ناصرف خطے بلکہ پوری دنیا کے اندر انتہائی اہمیت کا حامل ملک ہے اس کو مذاق نہیں بنانا چاہیے، ڈاکٹر اشتیاق احمد