مریم نواز نے وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھالیا

مسلم لیگ ن کی جانب سے نامزد مریم نواز نے 220 ووٹ لے کر ملک کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ بننے کااعزاز حاصل کیا ہے۔ گورنر ہاؤس میں نومنتخب وزیر اعلیٰ کی تقریب حلف برداری ہوئی۔ گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے مریم نواز سے حلف لیا۔

مریم نواز نے وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھالیا

پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آگنائرز اور سینئر نائب صدر مریم نواز وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوکر اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے۔

 گورنر ہاؤس میں نومنتخب وزیر اعلیٰ کی تقریب حلف برداری ہوئی۔ گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے مریم نواز سے حلف لیا۔ تقریب حلف برداری میں نومنتخب ارکان اسمبلی، نواز شریف، شہباز شریف، کیپٹن (ر)صفدر، بیٹا جنید صفدر، حمزہ اور سلیمان شہباز نے شرکت کی۔

حلف اٹھانے کے بعد مریم نواز نے والد نواز شریف کے ماتھے پر بوسہ بھی دیا۔

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

واضح رہے کہ آج ہی مسلم لیگ ن کی جانب سے نامزد مریم نواز نے 220 ووٹ لے کر ملک کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ بننے کااعزاز حاصل کیا ہے۔

سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کی زیر صدارت وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے لئے صوبائی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں مریم نواز کو وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب کر لیا گیا۔

وزارت اعلیٰ کے لئے مریم نواز اور سنی اتحاد کونسل کے امیدوار رانا آفتاب مدمقابل تھے۔ مریم نواز  220 ووٹوں کی بھاری اکثریت سے وزیر اعلیٰ پنجاب ہوئیں جبکہ ان کے حریف رانا آفتاب احمد کوئی ووٹ حاصل نہ کرسکے۔

سنی اتحاد کونسل کی جانب سے اسمبلی کی کارروائی کا بایئکاٹ کر دیا گیا تھا جس کے بعد سپیکر اسمبلی نے اپوزیشن اراکین کی غیر موجودگی میں ہی پولنگ کا عمل مکمل کرایا۔

نو منتخب سپیکر ملک محمد احمد خان نے مریم نواز کو وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔