Get Alerts

سابق وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اطہر محبوب اینٹی کرپشن میں طلب

سابق وائس چانسلر پر الزام ہے کہ اس نے 197 جونیئر کلرکس کی غیر قانونی بھرتیاں کیں۔ غیر قانونی طور پر 983 جونیئر سٹاف بھرتی کیا۔انہوں نے کنٹرولر، ایڈیشنل رجسٹرار خزانچی اسسٹنٹ پروفیسرز اور لیکچررز کی میرٹ سے ہٹ کر تقرریاں کیں۔  اکیڈمک بلاک کے لیے 308 ملین کے فرنیچر کا ٹھیکہ من پسند ٹھیکے داروں کو دیا۔ 

سابق وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اطہر محبوب اینٹی کرپشن میں طلب

سابق وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور ڈاکٹر اطہر محبوب کو مالی بدعنوانیوں اور  انتظامی بےضابطگیوں کی تحقیقات کے لیے اینٹی کرپشن بہاولپور میں طلب کر لیا گیا۔

ترجمان اینٹی کرپشن کا کہنا تھا کہ اطہر محبوب کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال اور کرپشن کے الزامات ہیں۔ سابق وائس چانسلر پر الزام ہے کہ اس نے 197 جونیئر کلرکس کی غیر قانونی بھرتیاں کیں۔ 

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ سابق وائس چانسلر نے غیر قانونی طور پر 983 جونیئر سٹاف بھرتی کیا۔ یونیورسٹی جونیئر سٹاف کی بھرتی میں غیر قانونی طور پر عمر میں رعایت دی گئی۔  اکیڈمک بلاک کے لیے 308 ملین کے فرنیچر کا ٹھیکہ من پسند ٹھیکے داروں کو دیا۔ 

  سابق وائس چانسلر نے پیپرا رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پرائیویٹ گاڑیاں کرائے پر حاصل کیں۔ اطہر محبوب نے اپنے سٹاف کو تقریبا پانچ ملین کی ایڈوانس ادائیگیاں کیں۔

 پنجاب پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 7 سکیموں کے لیے 8 ارب روپے کی سکیمیں من پسند فرم کو دیں۔

  سابق وائس چانسلر کے خلاف یونیورسٹی ٹرانسپورٹ ونگ میں بھی بڑے پیمانے پر کرپشن کے الزامات ہیں ۔ 

سابق وائس چانسلر کے خلاف الزام ہے کہ انہوں نے کنٹرولر، ایڈیشنل رجسٹرار خزانچی اسسٹنٹ پروفیسرز اور لیکچررز کی میرٹ سے ہٹ کر تقرریاں کیں۔ 

 آئی ٹی الات کی خریداری میں بھی بڑے پیمانے پر گھپلوں کے الزامات ہیں۔