Get Alerts

بلدیاتی الیکشن کون کہاں کھڑا ہے؟، ثاقب نثار آڈیو لیک کیس، عمران دور میں بدترین مہنگائی

بلدیاتی الیکشن کون کہاں کھڑا ہے؟، ثاقب نثار آڈیو لیک کیس، عمران دور میں بدترین مہنگائی

جمہوریت کے حوالے سے امریکا میں ہونے والا سمٹ بائیڈن انتظامیہ کا ایک پراجیکٹ ہے جس کا مقصد پوری دنیا کیساتھ دوبارہ ری انگیج کرنا ہے۔ تاکہ چین اور روس کیساتھ مقابلہ کیا جا سکے۔ کامران بخاری



 



میرا نہیں خیال کہ پی ٹی آئی بلدیاتی انتخابات کا محاذ خالی چھوڑے گی۔ این اے 133 میں حصہ نہ لینا حکمران جماعت کا بہت بڑا بلنڈر تھا۔ اگر پنجاب میں ون آن ون لڑائی ہوگی تو صرف پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن کے درمیان ہوگی، مزمل سہروردی



 



اگر آڈیو ٹیپ درست ہے تو کٹہرے میں عدالت کھڑی ہے نواز شریف نہیں، اگر یہ الزامات درست ہیں تو ٹرائل عدلیہ اور ججز کا ہو رہا ہے کسی سیاسی جماعت کا نہیں، اگر اس سے کسی کے وقار کو ٹھیس پہنچتی ہے تو وہ عدالت اور عدلیہ کا کردار ہے تو اس کی لمبی تاریخ ہے، مرتضی سولنگی



 



اگر نواز شریف نے پاکستان کی سیاست کیلئے دوبارہ اہل ہونا ہے تو اس کا فورم اب پارلیمان اور عوام کی طاقت سے ہی وہ واپس اہل ہو سکتے ہیں۔یہ سوال کہ اپیلوں کے فیصلے اور سزائوں کے معاملے پر یہ آڈیو لیکس بے معنی ہیں۔ اس کیلئے جج ارشد ملک کی ویڈیو ہی کافی ہے، مزمل سہروردی



 



مجھے نئے ڈی جی آئی ایس آئی کے آنے سے کوئی تبدیلی نظر نہیں آ رہی۔ اگرچہ حکومت ملک میں جاری مہنگائی اور معاشی حالات سے کمزور ہو چکی ہے لیکن اسے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے نئی توانائی دی گئی، نادیہ نقی