پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کے نویں سیزن کے لیے فرنچائزز نے ری ٹین کھلاڑیوں کی فہرست جاری کردی۔
پی ایس ایل فرنچائزز نے ری ٹین کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا۔
لاہور قلندرز نے شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف ، ڈیوڈ ویزا ، سکندر رضا، عبداللہ شفیق سمیت مرزا طاہر بیگ اور راشد خان کو بھی ٹیم میں برقرار رکھا ہے۔ لاہور قلندرز نے فخر زمان کو ریلیز کر دیا جبکہ حارث رؤف کو لاہور قلندرز کا برانڈ ایمبیسڈر مقرر کیا ہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے پلاٹینم کیٹیگری میں شاداب خان ، ڈائمنڈ کیٹیگری میں اعظم خان ، گولڈ کیٹیگری میں فہیم اشرف، ایلکس ہیلز اور کولن منرو کو جبکہ سلور کیٹیگری میں رومان ریئس کو ری ٹین رکھا ہے۔
ملتان سلطانز نے محمد رضوان، افتخار احمد، خوشدل شاہ، اسامہ میر، عباس آفریدی، احسان اللہ اور فیصل اکرم کو ری ٹین کیا ہے۔
پشاور زلمی نے بابر اعظم، راؤمین پاول، صائم ایوب، ٹام کوہلر کیڈمور، محمد حارث، عامر جمال، خرم شہزاد اور حسیب اللہ خان کو ری ٹین کیا ہے جب کہ پشاور زلمی نے محمد حارث کو برانڈ ایمبیسڈر مقرر کیا ہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے رائلی روسو، وسیم جونیئر، جیسن رائے، وینندو ہسرنگا، محمد حسنین، ابرار احمد، سرفراز احمد اور ول اسمیڈ کو ری ٹین کیا جب کہ سرفراز احمد کو برانڈ ایمبیسڈر بھی مقرر کیا ہے۔
کراچی کنگز نے جیمز ونس، حسن علی، شان مسعود، شعیب ملک، تبریز شمسی، میر حمزہ، محمد اخلاق اور محمد عرفان خان کو ری ٹین کیا ہے جب کہ کراچی کنگز نے شان مسعود کو برانڈ ایمبیسڈر بھی مقرر کیا ہے۔
دوسری جانب پاکستان سپر لیگ 2024 کے ڈرافٹ میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی بڑی تعداد نے رجسٹریشن کروالی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پی ایس ایل 9 کے لیے 22 ممالک کے 485 غیر ملکی کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروالی ہے۔
پی سی بی نے بتایا کہ پلاٹینم کیٹیگری میں 46، ڈائمنڈ کیٹیگری میں 76 غیر ملکی کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروائی۔
پی ایس ایل 9 کے لیے سب سے زیادہ انگلینڈ کے 158 کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروائی، ویسٹ انڈیز کے 58، سری لنکا کے 40، افغانستان کے 36 اور جنوبی افریقاکے 30 کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروائی۔
پی سی بی کے مطابق بنگلا دیش کے 21، نیوزی لینڈ کے 18، آسٹریلیا 16، زمبابوے 11 اور آئرلینڈ کے 9 کھلاڑیوں نے رجسٹرڈ ہوئے۔