Get Alerts

پی ایس ایل 7: شاہد آفریدی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ بن گئے

پی ایس ایل 7: شاہد آفریدی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ بن گئے
شاہد آفریدی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 7 کے لیے کوئٹہ گلیڈی ایٹر کا حصہ بن گئے ہیں۔ ان کے علاوہ جیمز ونس اور افتخار احمد بھی 2019ء کی چیمپئن ٹیم میں چلے گئے ہیں۔

پی ایس ایل ڈرافٹ اتوار 12 دسمبر، سہ پہر 3 بجے لاہور میں ہائی پرفارمنس سینٹر میں ہوگا۔ کھلاڑیوں کی منتقلی اور برقرار رکھنے کی ونڈو جمعہ کو بند ہو جائے گی۔

شاہد خان آفریدی اپنے پی ایس ایل کا اختتام کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرکے کریں گے۔ پاکستان سپر لیگ 7 میں ملتان سلطانز نے انہیں ریلیز کر دیا ہے۔

بلاک بسٹر ونڈو کے بعد  ملتان سلطانز بالترتیب کوئٹہ کے ڈائمنڈ اور سلور راؤنڈ پکس لے گا۔ ایک اور اہم ونڈو میں قومی ٹی ٹوئنٹی کے کھلاڑی افتخار احمد نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جوائن کر لیا ہے۔ افتخار احمد کا اعظم خان کی جگہ تبادلہ ہوا ہے۔

https://twitter.com/thePSLt20/status/1468931035668828167?s=20

شاہد آفریدی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شامل ہونے کے لیے پرجوش ہوں۔ ایک ایسی ٹیم جس نے 2019ء میں ٹائٹل جیتنے کے باوجود پچھلے کچھ ایونٹس میں اتار چڑھاؤ دیکھا۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے آخری پی ایس ایل ایونٹ میں، یہ میرا خواب اور میری خواہش ہے کہ میں عمدہ کھیل کے ساتھ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو فتح دلا سکوں۔

https://twitter.com/thePSLt20/status/1466778204350427143?s=20

انہوں نے کہا کہ یہ ایک ایسا ایونٹ ہے جو کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ میں اسی حوصلے کو اپنی ٹیم کی مدد کے لیے استعمال کروں گا اور ایسی پرفارمنس پیش کروں گا جو ہمارے ایونٹ کے مقاصد کو حاصل کرنے میں ہماری مدد کر سکے۔

افتخار احمد کا کہنا تھا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ سے منتقل ہونا ایک مشکل فیصلہ رہا ہے۔ ٹی ٹونٹی کرکٹ میں اپنے مستقبل کو دیکھتے ہوئے جو پاکستانی ٹیم سے منسلک ہے، میں نے سوچا کہ یہ بہترین اقدام ہے۔

نوجوان کھلاڑی نے کہا کہ میں اسلام آباد یونائیٹڈ انتظامیہ، ان کے تعاون اور سمجھ بوجھ کے لیے شکر گزار ہوں۔ میں 2017ء کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شاہد آفریدی کے ساتھ دوبارہ شامل ہونے پر بہت خوش ہوں۔