حجاج کرام کی حالتِ زار، فواد چوہدری نے اپنے دور حکومت کی ویڈیو شئیر کرکے الزام موجودہ حکومت پر لگا دیا

حجاج کرام کی حالتِ زار، فواد چوہدری نے اپنے دور حکومت کی ویڈیو شئیر کرکے الزام موجودہ حکومت پر لگا دیا
پی ٹی آئی رہنما و سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنے دور حکومت میں حاجیوں کی حالت زار کی ویڈیو شئیر کرکے الزام موجودہ حکومت پر لگا دیا۔

تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شئیر کی جس میں انہوں نے موجودہ حکومت پر تنقید کی، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک طرف مولانا فضل الرحمن حج کرنے موجود ہیں اور انہیں بے شمار سہولیات سے نوازا جارہا ہے ، جبکہ دوسری جانب ایک حاجی حج کے دوران معیاری سہولیات کی عدم فراہمی کے ثبوت دکھاتے ہوئے حکومت پر تنقید کر رہا ہے۔

https://twitter.com/fawadchaudhry/status/1545015125467447305

اس ٹویٹ پر ردِ عمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور نے فواد چوہدری کو آڑے ہاتھوں لیا۔

جھوٹی ویڈیو شئیر کرنے پر مفتی عبدالشکور نے فواد چوہدری کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ "اپنے دور کی نااہلی خود اجاگر کر کے اپنے دور حکومت کی وڈیو شئیر کی ہے،پہلی بار میں خود سعودیہ میں حجاج کرام کے تمام امور کی نگرانی کر رہا ہوں، فواد چوہدری کو کوئی بتائے کہ آپ نے حجاج کرام سے متعلق جو وڈیو شئیر کی ہے یہ 2019 کی ہے۔"

https://twitter.com/MuftishakoorJUI/status/1545101593305120769


انہوں نے مزید کہا کہ "مولانا فضل الرحمان ہرسال حج کے موقع پر شاہی مہمان ہوتے ہیں، سعودی حکام دنیا بھر سے سیاسی شخصیات کو حج پر بطور شاہی مہمان مدعو کرتے ہیں، سعودی حکام پی ٹی آئی والوں کو مدعو نہیں کرتے تو اس میں ہمارا کیا قصور؟ ناکام سیاست کے بعد حج جیسے مقدس فریضے پر بھی ناکام سیاست کر رہے ہے۔"