وائے ایم سی اے کی انتظامیہ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں: بشپ آف لاہور

وائے ایم سی اے کی انتظامیہ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں: بشپ آف لاہور
‏ لاہور وائے ایم سی اے میں 179 فاؤنڈرز ڈے منایا گیا تقریب میں ادارہ کے اساتذہ طلبہ وطالبات اور دیگر مہمانوں نے بھر پور شرکت کی جبکہ اس پروگرام کے مہمان خصوصی بشپ آف لاہور ندیم کامران تھے۔

اس موقع پر اساتذہ کی جانب سے بریفنگ بھی دی گئی۔ بریفنگ میں کہا گیا کہ وائے ایم سی اے ایک انٹر نیشنل ادارہ ہے اور پاکستان میں ایک ایسا منفر دادارہ ہے جو کہ دنیا کے 120 ممالک میں اپنی خدمات سر انجام دے رہا ہے اور لاہور کے بہت سے نوجوان وائے ایم سی اے کی خدمت سے مستفید ہورہے ہیں جبکہ جتنے بھی نو جوان لڑکے اور لڑکیاں لا ہور وائے ایم سی اے سے تعلیم و تربیت اور کورسز حاصل کرنے کے بعد روشن مستقبل کی طرف گامزن ہیں۔

بشپ آف لاہور نے خطاب میں کہا کہ وائے ایم سی اے نے ہمیشہ نو جوانوں کو مختلف کورسز سے ہنر مند بنایا اور طلبہ وطالبات کو مختلف زبانوں کی تربیت سے بھی نواز نے کی خدمت سر فہرست ہے۔

انہوں نے کہا کہ وائے ایم سی اے کی انتظامیہ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جبکہ اشکناز، ہارون رحمت ، جان، اگسیٹن شکیل ظفر نے بھی وائے ایم سی اے کی کار کردگی کو سراہا۔

جنرل سیکرٹری وائے ایم سی اے عمانوائیل سرفراز نے آئے ہوئے مہمانوں کا شکر یہ ادا کیا اور کہا کہ یہ دنیا کا واحد ادارہ ہے کہ جو نوجوان نسل کی صلاحیتوں کو اجاگر کرتا اور نکھارتا ہے۔ انہوں نے کہا نوجوانوں کی شعبہ تربیت ہمارا فریضہ ہے تاہم آخر میں فاؤنڈرز کی یا دمیں کیک بھی کاٹا گیا۔