اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ کچھ سال پہلے جب میں نے کہا تھا کہ نواز شریف فوج میں تقسیم پیدا کر کے ایک اور شیخ مجیب بننا چاہتے ہیں تو تب میں نے حمود الرحمان کمیشن رپورٹ نہیں پڑھی تھی۔ اب پڑھی ہے تو اندازہ ہوا کہ قصور جنرل یحییٰ خان کا تھا۔ شیخ مجیب سے متعلق ویڈیو ٹوئیٹ سے متعلق انہوں نے کہا کہ ٹوئیٹ میرے کہنے پہ ہوئی ہے مگر میں نے ویڈیو نہیں دیکھی تھی۔ یعنی انہوں نے ٹوئیٹ کو اون کیا مگر ویڈیو کو اون نہیں کیا۔ یہ بتایا ہے صحافی وسیم عباسی نے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور رپورٹس کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں
نیا دور ٹی وی کے ٹاک شو 'خبرسےآگے' میں عمران وسیم کا کہنا تھا چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ اور لاہور ہائی کورٹ میں چوتھے نمبر پہ سینیئر جج جسٹس شاہد بلال کے نام پر جوڈیشل کمیشن میں کسی نے اعتراض نہیں کیا، یہ دونوں نام اتفاق رائے سے منظور ہوئے۔ کمیشن کے 4 ارکان کو چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس شہزاد ملک کے نام پر یہ اعتراض تھا کہ انہوں نے چیف جسٹس بننے کے بعد ججز کے پریشر کو بہت اچھے طریقے سے ہینڈل کیا ہے لہٰذا انہیں لاہور ہائی کورٹ میں ہی رہنے دیں۔ مگر جب کمیشن کے انہی 4 ارکان نے چیف جسٹس کے بعد والے دونوں ناموں پر بھی اعتراض اٹھایا تو پھر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سب سے سینیئر جج یعنی چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو ہی سپریم کورٹ لانے کا فیصلہ کیا۔
میزبان رضا رومی تھے۔ 'خبرسےآگے' ہر پیر سے ہفتے کی شب 9 بج کر 5 منٹ پر نیا دور ٹی وی سے پیش کیا جاتا ہے۔