اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) نے یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ کیلئے اپوزیشن کا مشترکہ امیدوار نامزد کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان کی صدارت میں ہونے والے پی ڈی ایم کے سربراہ اجلاس میں متفقہ طور پر یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ کا امیدوار نامزد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
پیپلز پارٹی نے یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ کا امیدوار بنانے کی تجویز پیش کی تھی جس کی عوامی نیشنل پارٹی نے بھی حمایت کی۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے حوالے سے کوئی نام سامنے نہیں آیا ہے۔
خیال رہے کہ یوسف رضا گیلانی سینیٹ الیکشن میں اسلام آباد سے اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار تھے اور انہوں نے حکومتی امیدوار عبدالحفیظ شیخ کو اپ سیٹ شکست دی تھی۔
نومنتخب سینیٹرز 12 مارچ کو حلف اٹھائیں گے جس کے بعد چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب ہوگا۔
حکومت نے موجودہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ہی دوبارہ چیئرمین سینیٹ نامزد کیا ہے