Get Alerts

پنجاب میں تبدیلی کی بازگشت، وزارتِ اعلیٰ کے لئے تین نام سامنے آ گئے، پیمرا کا نوٹس

پنجاب میں تبدیلی کی بازگشت، وزارتِ اعلیٰ کے لئے تین نام سامنے آ گئے، پیمرا کا نوٹس
پنجاب میں ایک بڑی تبدیلی کی بازگشت کی جارہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو تبدیل کیئے جانے کا امکان ہے۔

ہم نیوز کی خبر کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو تبدیل کئے جانے کا امکان ہے۔ ہم نیوز کے پروگرام میں میزبان محمد مالک نے خبر دی کہ عثمان بزدار کو وزرات اعلی سے علیحدہ کر کے ان کی جگہ علیم خان، ہاشم جواں بخت یا راجہ بشارت کو وزیر اعلی پنجاب بنائے جانے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ صحافی ارشد شریف نے اپنے ٹوئٹر سے راجہ بشارت کی تصویر لگا کر ٹویٹ کی ۔ اس معنی خیز ٹویٹ میں انہوں نے راجہ بشارت کو وزیر اعلیٰ پنجاب بنائے جانے کی پیش گوئی کی ہے۔

https://twitter.com/arsched/status/1368847094824509440

 

دوسری جانب پیمرا نے ہم نیوز کو وزیر اعلیٰ پنجاب کی تبدیلی اور ان کے متبادل نام سامنے لانے کی خبر نشر کرنے پر نوٹس جاری کر دیا ہے۔ ہم نیوز نے پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے وزراء اعلیٰ اور وفاق میں اہم عہدوں پر تبدیلی سے متعلق خبر نشر کی تھی جس کے بعد حکومتی حلقوں کی جانب سے خبر کی تردید کر دی گئی۔

اس نوٹس کے مطابق ہم نیوز کو سات یوم کے اندر تحریری جواب جمع کروانے اور ذاتی شنوائی کے لئے حاضری کا حکم دیا گیا ہے۔