لاہور: شوبز سٹار وینا ملک نے مریم نواز شریف کو آڑے ہاتھوں لے لیا،نواز شریف کے گزشتہ روز جیل منتقل ہونے سے قبل مریم نواز نے جذباتی ٹویٹ کی جس پر اداکارہ وینا ملک نے کہا کہ جتنا کٹھن فیصلہ ایک باپ کا بیٹی کا ہاتھ تھامے جعل سازی کا تھا، اتنا ہی کٹھن ایک بیٹی کا اپنے چور والد کو ذلیل کروانا تھا۔ مگر میں جاؤں گی کیونکہ مقصد سیاسی اور ذاتی ہے اور باپ بیٹی کے رشتوں سے کہیں بڑا ہے۔ ذاتی مقاصد عوام کی قربانی مانگتے ہیں۔ کل کارکنوں کو استعمال کروں گی۔
جتنا کٹھن فیصلہ ایک باپ کا بیٹی کا ہاتھ تھامے جعل سازی کا تھا، اتنا ہی کٹھن ایک بیٹی کا اپنے چور والد کو ذلیل کروانا تھا۔ مگر میں جاؤں گی کیونکہ مقصد سیاسی اور ذاتی ہے اور باپ بیٹی کے رشتوں سے کہیں بڑا ہے۔ ذاتی مقاصد عوام کی قربانی مانگتے ہیں۔ کل کارکنوں کو استعمال کروں گی https://t.co/wj2REuoSva
— VEENA MALIK (@iVeenaKhan) May 6, 2019
یاد رہے کہ مریم نواز نے ٹویٹ کی تھی کہ جتنا کٹھن فیصلہ ایک باپ کا بیٹی کا ہاتھ تھامے جیل جانے کا تھا، اتنا ہی کٹھن ایک بیٹی کا اپنے محبوب والد کو جیل چھوڑ کر آنا ہے۔ مگر میں جاؤں گی۔
جتنا کٹھن فیصلہ ایک باپ کا بیٹی کا ہاتھ تھامے جیل جانے کا تھا، اتنا ہی کٹھن ایک بیٹی کا اپنے محبوب والد کو جیل چھوڑ کر آنا ہے۔ مگر میں جاؤں گی۔ کیونکہ مقصد قومی ہے اور باپ بیٹی کے رشتوں سے کہیں بڑا ہے۔ قومی مقاصد قربانی مانگتے ہیں۔ کل انشاءاللہ میں کارکنوں کے ساتھ ہوں گی۔ https://t.co/Web0mp0f7d
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) May 6, 2019
کیونکہ مقصد قومی ہے اور باپ بیٹی کے رشتوں سے کہیں بڑا ہے۔ قومی مقاصد قربانی مانگتے ہیں۔ کل انشاءاللہ میں کارکنوں کے ساتھ ہوں گی۔
واضح رہے کہ اداکارہ وینا ملک آج کل سوشل میڈیا پر کافی متحرک دکھائی دیتی ہیں اور وہ ملک میں ہونے والے سیاسی و سماجی مسائل سمیت عالمی سطح پر ہونے والے واقعات پر بھی بات کرتی دکھائی دیتی ہیں۔
اداکارہ وینا ملک نے ایک اور ٹوئٹ میں مسلم لیگ (ن) کے کارکنان کی جانب سے کئے گئے جشن کے اختلاف میں لکھا کہ ’لعنت ایسی اولاد پر جو باپ کو خود جیل بھیجنے کر جشن منائے۔‘
لعنت ایسی اولاد پر جو باپ کو خود جیل بھیجنے کر جشن منائے ۔۔۔!!!#MaryamDumpsBaoJi
— VEENA MALIK (@iVeenaKhan) May 7, 2019
واضح رہے کہ گزشتہ روز نواز شریف کو کارکنوں کی پر ہجوم ریلی کی صورت میں کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا گیا۔
اس موقع پر سابق وزیراعظم کی صاحبزادی نے والد نواز شریف کا ویڈیو پیغام ٹوئٹ کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ 'میں یہ سمجھتا ہوں کہ کارکنوں کا جذبہ اور دعائیں رنگ لائیں گی، یہ ظلم کی سیاہ رات ختم ہو کر رہے گی، اس میں کوئی شک نہیں ہے'۔
میاں صاحب کا جیل پہنچنے سے پہلے اپنے کارکنوں اور چاہنے والوں کے لیے خصوصی پیغام pic.twitter.com/X7hNCMJk6I
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) May 7, 2019
یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو سپریم کورٹ نے 6 ہفتوں کی ضمانت دی تھی۔
نواز شریف العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں احتساب عدالت کی جانب سے دی گئی 7 سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں، انہیں 24 دسمبر 2018ء کو گرفتار کر کے جیل بھیجا گیا تھا۔