Get Alerts

ترجمان پنجاب حکومت کی پرویز الہی کے الزامات کی سختی سے تردید

ترجمان پنجاب حکومت کی پرویز الہی کے الزامات کی سختی سے تردید
نگران پنجاب حکومت کے ترجمان عامرمیرنے پاکستان تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ پولیس پر اپنے گھر سے چوری کا الزام بھونڈا مذاق ہے۔الزامات جھوٹ پرمبنی اور بے بنیاد ہیں۔

نگران صوبائی وزیر عامر میر نے کہا کہ کئی لوگ اینٹی کرپشن کوبیان دے چکےکہ انہوں نے پرویز الٰہی کو بطور کمیشن بھاری رقوم دیں۔ رشوت کے الزامات پر پرویز الٰہی کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی اورپولیس نے ریڈ کی۔

انہوں نے کہا کہ پولیس پر اپنے گھر سے چوری کا الزام بھونڈا مذاق ہے۔ الزامات جھوٹ پرمبنی اور بے بنیاد ہیں۔جن افراد نے پولیس پر پتھراؤ کیا اور پٹرول پھینکا انہی کو موقع سے گرفتار کیا گیا۔

عامر میر نے کہا کہ الزامات جھوٹ پرمبنی اوربے بنیاد ہیں۔ پرویز الٰہی جھوٹ بولنے سے پرہیز کریں تو بہتر ہوگا۔

حسن نقوی تحقیقاتی صحافی کے طور پر متعدد بین الاقوامی اور قومی ذرائع ابلاغ کے اداروں سے وابستہ رہے ہیں۔ سیاست، دہشت گردی، شدت پسندی، عسکریت پسند گروہ اور سکیورٹی معاملات ان کے خصوصی موضوعات ہیں۔ آج کل بطور پولیٹیکل رپورٹر ایک بڑے نجی میڈیا گروپ کے ساتھ منسلک ہیں۔