Get Alerts

طلبہ یونین کی بحالی کے لیے ہونے مظاہروں کے ثمرات سامنے آنا شروع

طلبہ یونین کی بحالی کے لیے ہونے مظاہروں کے ثمرات سامنے آنا شروع
 ملک بھر  میں طلبہ یونین کی بحالی کے لیے ہونے مظاہروں کے ثمرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں اور  سندھ کابینہ کی جانب سے اسٹوڈنٹ یونین بحالی کا بل منظور کر لیا گیا ہے۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق اسٹوڈنٹ یونین کا کام تعلیمی ماحول بہتر کرنا ہوگا اور یونین غیر نصابی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے کام کریں گی۔ وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسٹوڈنٹ یونین 7 سے 11 ممبران پر مشتمل ہو گی جسے طلبہ منتخب کریں گے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ اسٹوڈنٹ یونین کا کام سوشل اور اکیڈمک ویلفیئر کو بہتر کرنا ہوگا۔

25309/

یاد رہے حکومت سندھ نے طلبہ یونین کی بحالی کا اعلان کیا تھا، حکومتی ترجمان مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت پر محکمہ قانون نے اس سلسلے میں مشاورت شروع کر دی ہے، طلبہ سے میٹنگ بھی ہوئی ہے جنھوں نے مطالبات سامنے رکھے، یونین کی بحالی کا قانون آیندہ دنوں میں کابینہ سے منظوری کے بعد ایوان میں پیش کیا جائے گا۔

25346/

خیال رہے اسٹوڈنٹ یونینزکی بحالی کے لیے ملک بھر میں طلبہ تنظیموں کی جانب سے مارچ کیے گئے ، پاکستان میں 35 سال سے طلبہ یونینز پر پابندی عائد ہے اور یہ پابندی جنرل ضیاء الحق کے دور میں لگائی گئی تھی۔