پی ڈی ایم کا حیدر آباد میں پاور شو اور اوپن بیلٹ آرڈیننس پر سپریم کورٹ کے مقدمے پر گفتگو

پی ڈی ایم کا حیدر آباد میں پاور شو اور اوپن بیلٹ آرڈیننس پر سپریم کورٹ کے مقدمے پر گفتگو

قانون سازی یا آئین میں تشریح پارلیمنٹ ہی کرسکتی ہے، سپریم کورٹ کو چاہیے کے اس ریفرنس پر جلد از جلد اپنی رائے دے دینی چاہیے کے آئین اس میں کلئیر ہے ہم اس میں کوئی تشریح نہیں کرسکتے اگر سپریم کورٹ اسکو لمبا کھینچے گی تو وہ تنازعہ کا شکار ہوگی، عرفان قادر



 



ممبر کو اختیار ہے کے وہ اپنے ضمیر کے مطابق ووٹ دیں، ممبر کو جب آئین حق دیتا ہے کے وہ پارٹی کی ہدایات کے برعکس کسی کو بھی سینیٹ کا ووٹ دے سکتا ہے تو پھر پارٹیاں کون ہوتی ہیں یہ حق چھینیں۔ اگر پارٹیاں یہ سمجھتی ہیں کہ ممبرز ووٹ بیچتے ہیں تو پھر یہ کیسی پارٹیاں اور کیسے ممبرز ہیں، ضیغم خان



 



بیٹ رپورٹروں کے مطابق حکومت کی حکمت عملی یہ ہے اس معاملے پر جو بھی فیصلہ آئے وہ ایسے وقت پر آئے جب سینیٹ کے انتخابات سر پر ہوں، حکومت اس سے فائدہ اٹھانا چاہتی ہے کہ جن لوگوں نے پارٹی کے نامزد افراد کیخلاف کسی کو ووٹ دینا ہے تو ڈر سےکسی سے کوئی معاملہ فہمی نہ کریں، مرتضی سولنگی



 



ہم یہ امید کرتے ہیں کہ سپریم کورٹ، حکومت، اپوزیشن، پارلیمنٹ سب ادارے اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کرینگے، آئین کی ذمہ داری ہر پاکستانی ہر ادارے اور ہر شعبے پر فرض ہے، رضا رومی