تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی نے چینی ٹیلی کام کمپنی زونگ کو 5 جی سروس کے حوالے سے غیر مستند اور غلط تشہیر پر نوٹس جاری کر دیا ہے۔ اس حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی #ZongExposed کا ٹرینڈ ٹاپ کر رہا ہے۔
#Jazz PTA Asks Zong to Take Down All 5G Advertisements
Reference to Zong’s recent 5G advertisements in print and electronic media, the public is informed that Zong was only allowed to carry out test and trial of 5G technology, in line with the policy of the Govt of Pakistan. pic.twitter.com/nrvnshm2Q5
— Javed Noon (@JavedNoon2) September 17, 2019
With reference to Zong’s recent 5G advertisements in print and electronic media, the public is informed that Zong was only allowed to carry out test and trial of 5G Technology, in line with the policy of GoP. pic.twitter.com/lb83Tn3MWd
— PTA Pakistan (@PTAofficialpk) September 16, 2019
واضح رہے کہ زونگ نے پاکستان میں 5 جی سروس کا تجربہ کرنے والی پہلی کمپنی بننے کا دعویٰ کیا تھا۔
زونگ نے کہا تھا کہ فائیو جی نیٹ ورک موجودہ موبائل انٹرنیٹ کنکشن سے 100 گنا جبکہ گھروں کے براڈ بینڈ کنکشن سے 10 گنا تیز ہوگا۔ اور دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان 5 جی سروس کا تجربہ کرنے والا پہلا جنوبی ایشیائی ملک بن گیا ہے۔
واضح رہے کہ 5 جی سروس کی آزمائشیں گذشتہ برس سے جاری ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ 5 جی نیٹ ورک موجودہ موبائل انٹرنیٹ کنکشن سے 100 گنا جبکہ گھروں کے براڈ بینڈ کنکشن سے 10 گنا زیادہ تیز ہوگا۔
یہاں یہ بھی واضح رہے کہ پاکستان میں 2014 میں تھری جی اور فور جی کے لائسنس کا اجرا کیا گیا تھا جس کے بعد بڑی تعداد میں صارفین نے اس کا استعمال شروع کیا۔
پی ٹی اے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں اس وقت 4 کروڑ 40 لاکھ افراد 3 جی اور 4 جی کی سروس استعمال کر رہے ہیں۔