وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ جج کی مبینہ وڈیو کی کوئی قانونی حیثیت نہیں‘جج کے خلاف ویڈیو اس نے پیش کی جو جعلسازی میں سزایافتہ ہے‘ سپریم کورٹ نوٹس لے کر ویڈیو معاملے کی خود تفتیش کرے‘ حکومت نے تحقیقات کرائی تو الزامات لگیں گے ‘ شریف خاندان کی کرپشن کے ثبوت مل گئے ہیں ‘چند دنوں میں سامنے لائیں گے ‘شہباشریف نے نیب انکوائری میں تفتیشی افسرکو دھمکیاں دیں۔
وفاقی وزیر مواصلات مرادسعید کا کہناہے کہ شریف خاندان کو مفت خوری کی عادت پڑگئی ہے ‘شہبازشریف نے اپنے پانچ گھروںکو بطور وزیر اعلیٰ کیمپ آفس قرار دیا اور سرکاری خزانے سے ان کے اخراجات پورے کئے۔
ان کاکہنا تھا کہ احسن اقبال کے بھائی مصطفی کمال کو لاہور میٹرواوراسلام آباد میٹرو سمیت پانچ ٹھیکے دیئے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کواسلام آبادمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔
شہزاد اکبر کا کہنا تھاکہ دو دن پہلے شہباز شریف نیب افسروں کو دھمکیاں دے کر گئے ہیں‘ہم جن حالات سے گزر رہے
ہیں اس کے پیچھے ان ہی کی کارستانیاں ہیں‘ ماضی کی غلطیوں کو ٹھیک کرنے تک آگے نہیں جا سکتے‘ معاون خصوصی نے کہاکہ ایک سیاسی گروہ کچھ دنوں سے دھمکیاں دے رہا ہے جس میں کچھ دائیں کچھ بائیں اور مرکزی خیال کے لوگ ہیں۔