بالی ووڈ فلموں میں حقیقی باپ بیٹے کیساتھ رومانس کرنے والی اداکارائیں

بالی ووڈ فلموں میں حقیقی باپ بیٹے کیساتھ رومانس کرنے والی اداکارائیں
بولی وڈ میں ٹرینڈ ہے کہ باپ ایکٹر ہے تو اس کا ایک آدھ بیٹا بھی ضرور ایکٹر بنتا ہے۔ ایسے میں مسئلہ پڑ جاتا ہے ہیروئنز کو۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ بولی وڈ کی کچھ ہیروئنز ایسی بھی ہیں جنہوں نے فلم میں ایکٹر باپ کے ساتھ بھی رومینٹک سینز شوٹ کرائے اور پھر اس کے بیٹے کے ساتھ بھی۔

مادھوری، ونود کھنہ اور اکشے کھنہ

سب سے پہلے بات بولی وڈ کی کامیاب ترین ایکٹریسز میں سے ایک مادھوری ڈکشٹ کی۔ مادھوری ڈکشٹ نے اپنے وقت کے انتہائی مشہور ہیرو وِنود کھنہ سے 1988 کی فلم 'دِیاوان ' میں Romance کیا تھا اور وہ بھی بلا کا۔ یہ فلم صرف اور صرف 2 ماہ میں مکمل ہو گئی تھی ۔ اور اس کے بعد سپر ڈپر ہٹ ثابت ہوئی۔ اور پھر ونود کھنہ جی کی طرح ان کے بیٹے اکشے کھنہ نے بھی بولی وڈ میں قدم رکھ لیا تھا۔ اور مادھوری نے اکشے کھنہ کے ساتھ بھی فلم محبت میں کچھ ایسے ہی رومینٹک سینز شوٹ کرائے تھے۔ محبت ریلیز کی گئی تھی دیاوان کے 9 سال بعد یعنی 1997 میں۔

سری دیوی، دھرمیندر اور سنی دیول

سری دیوی نے 1990 کی فلم ناکہ بندی میں Romance کیا تھا دھرمیندر کے ساتھ۔ مگر دھرمیندر سے پہلے سری دیوی یہ سب کر چکی تھیں ان کے بیٹے سنی دیول کے ساتھ۔ سری دیوی نے سنی دیول کے ساتھ چال باز، سلطنت اور نگاہیں میں رومینٹک بلکہ یوں کہیں کہ Intimate Scenes فلم بند کرائے تھے۔ سلطنت ریلیز ہوئی تھی 1986 میں جبکہ چال باز اور نگاہیں 1989 میں سینما ہائوسز کی زینت بنی تھیں۔

ایشوریہ رائے، امیتابھ بچن اور ابھیشیک بچن

ایشوریہ رائے نے 2005 کی فلم بنٹی اور ببلی کے انتہائی مشہور گانے 'کجرا رے 'میں امیتابھ بچن کے ساتھ پرفارم کیا تھا۔ جبکہ ان کا ابھیشیک بچن کے ساتھ گرو، دھوم 2، را ون، اُمراؤ جان ادا، کچھ نہ کہو اور ڈھائی اکشر پریم کے میں زبردست پیئر بنا تھا۔ لیکن یہ تمام کی تمام فلمیں ہی کامیاب نہیں ہوئی تھیں۔

ہیما مالنی، راج کپور اور رندھیر کپور

ہیما مالنی نے اپنا بولی وڈ ڈیبیو کیا تھا راج کپور کے ساتھ فلم سپنوں کا سوداگر میں۔ یہ بات ہے 1968 کی۔ اس کے بعد انہوں نے 1974 میں فلم ہاتھ کی صفائی میں رندھیر کپور کے ساتھ Romance کیا تھا۔

امریتا سنگھ، دھرمیندر اور سنی دیول

دھرمیندر اور سنی دیول وہ باپ بیٹے ہیں جن پر ناصرف  سری دیوی بلکہ امریتا سنگھ سمیت کئی ایک ایکٹریسز کے ساتھ پیار بھرے مناظر فلمائے گئے ہیں۔ اصل میں امریتا سنگھ کا ڈرِیم ڈیبیو ہوا تھا سنی دیول کے ساتھ 1983 کی فلم بے تاب میں۔ اس کے 6 سال بعد 1989 میں وہ فلم سچائی کی طاقت میں دھرمیندر کی بیوی بنی تھیں۔

ڈمپل کپاڈیا، دھرمیندر اور سنی دیول

اور کیا جوڑی تھی سنی دیول اور ڈِمپل کپاڈیا کی۔ دونوں نے ایک ساتھ 5 فلموں منزل منزل، آگ کا گولہ، گناہ، ارج اور نرسِمہا میں میں کام کیا لیکن اسی عرصے کے دوران انہوں نے 1991 کی 2 فلموں مست قلندر اور دشمن دیوتا میں دھرمیندر جی کے ساتھ بھی جی بھر کے رومانس کیا۔

ڈمپل کپادیا، ونود کھنہ اور اکشے کھنہ

ڈمپل کپاڈیا نے ونود کھنہ کے ساتھ 'لیکن ' اور 'انصاف' جیسی کئی ایک فلموں میں سکرین شیئر کی۔ پھر سالوں بعد ان کا پیئر بنا  فلم دل چاہتا ہے میں اکشے کھنہ کے ساتھ۔ اور اس فلم میں ان دونوں کا جو دل کیا، وہ انہوں نے کیا۔