نیویارک میں سنی گل مسیح انٹرٹینمنٹ کے زیراہتمام گلوکار بھومیا کے ساتھ میوزیکل کنسرٹ کا انعقاد

ایونٹ آرگنائزر سنی گل مسیح نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ثقافت کے فروغ کیلئے گزشتہ کئی سالوں سے پاکستان امریکہ سمیت دنیا بھر میں تقریبات کا انعقاد کرتا ہوں جس میں پاکستان بھارت کے نامور فنکار شرکت کرچکے جبکہ بین الاقوامی شہرت کے حامل فنکار بھی سنی گل مسیح انٹرٹینمنٹ کے پلیٹ فارم سے اپنے فن کا مظاہرہ کرچکے ہیں۔

نیویارک میں سنی گل مسیح انٹرٹینمنٹ کے زیراہتمام گلوکار بھومیا کے ساتھ میوزیکل کنسرٹ کا انعقاد

معروف ایونٹ آرگنائزر سنی گل مسیح انٹرٹینمنٹ کے زیر اہتمام بین الاقوامی شہرت یافتہ راک سٹار  گلوکار بھومیا کے ساتھ میوزیکل کنسرٹ شو منعقد کیا گیا جس میں پاکستانی کمیونٹی نے بھرپور شرکت کی اس موقع پر بھومیا نے اپنے شہرہ آفاق گیت سناکر حاضرین سے خوب داد سمیٹی میوزیکل کنسرٹ شو میں پاکستانی اور بھارتی کمیونٹی سمیت میوزک کے دلدادہ افراد نے بھرپور تعداد میں شرکت کی۔

 اس موقع پر نامور ایونٹ آرگنائزر سنی گل مسیح نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ثقافت کے فروغ کیلئے گزشتہ کئی سالوں سے پاکستان امریکہ سمیت دنیا بھر میں تقریبات کا انعقاد کرتا ہوں جس میں پاکستان بھارت کے نامور فنکار شرکت کرچکے جبکہ بین الاقوامی شہرت کے حامل فنکار بھی سنی گل مسیح انٹرٹینمنٹ کے پلیٹ فارم سے اپنے فن کا مظاہرہ کرچکے ہیں۔ گزشتہ دنوں بھومیا کے کنسرٹ شو کو نیو یارک میں منعقد کیا جس میں ایشیائی کمیونٹی نے بھر پور تفریح حاصل کی ان کا کہنا تھا کہ ان دنوں کرسمس اور نیو ایئر کی بھر پور تیاری چل رہی ہیں جس کے سلسلے میں اپنی مسیحی برادری کے کرسمس تقریب کا اہتمام بھی کر رہا ہوں۔