پاک بھارت کشیدگی، فضائی سفر کے اخراجات بڑھ گئے

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پیر کو سابق وزیراعظم سے ملاقات کریں گے

سابق وزیراعظم نواز شریف نے وفاقی حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ جان بوجھ کر ان کے علاج میں رکاوٹیں پیدا کر رہی ہے۔

https://youtu.be/p7wTpfNNLjs

نواز شریف کے بھائی اور پاکستان مسلم لیگ نواز کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف تین بار اس ملک کے وزیراعظم رہ چکے ہیں، وہ پرعزم ہیں لیکن انہیں فوری طور پر طبی امداد فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔

شہباز شریف نے کہا:’’انہوں (نوازشریف) نے کہا ہے کہ جن ڈاکٹروں نے ان کا قبل ازیں طبی معائنہ کیا تھا، وہ محض اسی مقصد سے آئے تھے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ڈاکٹروں کو میرے علاج کے کے لیے کوئی احکامات موصول نہیں ہوئے تھے۔‘‘

قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف نے کہا کہ حکومت کی جانب سے نوازشریف کی صحت کے حوالے سے موجود تحفظات کا ازالہ نہ کیا جانا قابلِ افسوس ہے۔



انہوں نے کہا:’’سابق وزیراعظم کے علاج کو ایک سیاسی معاملہ بنا دیا گیا ہے۔ ان انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ اب ختم ہو جانا چاہئے۔‘‘

یاد رہے کہ پنجاب حکومت نے گزشتہ روز نوازشریف کو خط لکھا تھا کہ وہ لاہور میں اپنی پسند کے کسی بھی ہسپتال سے علاج کروانے کے لیے آزاد ہیں۔

دوسری جانب، پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری، سابق وزیراعظم نواز شریف سے سوموار کے روز لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کر رہے ہیں جسے سیاسی مبصرین ایک اہم پیشرفت قرار دے رہے ہیں۔