آصف سعید کھوسہ نے اپنے عزائم ظاہر کر دیے ہیں، جنرل مشرف کا بسترِ علالت سے بیان

جنرل مشرف کا کہنا تھا کہ ایک ایسا جج جس نے ان سے فائدے اٹھائے، وہ کیسے ان کے خلاف فیصلہ دے سکتا ہے۔ انہوں نے پاکستانی افواج کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کے لئے سب سے بڑا تمغہ یہی ہے کہ افواج نے پاکستانی عوام کے لئے ان کی خدمات کو یاد رکھا، اور وہ اس تمغے کو اپنے ساتھ قبر میں لے کر جائیں گے۔