Get Alerts

طاقتور لوگوں نے نشانہ بنایا، جسٹس کھوسہ نے اپنا ارادہ ظاہر کر دیا: جنرل مشرف کا غداری فیصلے پر رد عمل

طاقتور لوگوں نے نشانہ بنایا، جسٹس کھوسہ نے اپنا ارادہ ظاہر کر دیا: جنرل مشرف کا غداری فیصلے پر رد عمل
سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے اپنے خلاف خصوصی عدالت کے فیصلے جس میں انہیں 2007 میں آئین توڑنے پر غدار قرار دیا گیا تھا پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کیس آئین اور قانون کے تحت سننا ضروری نہیں تھا اور اسے صرف کچھ لوگوں کی ان کے خلاف ذاتی عداوت کی بنا پر سنا گیا اور انہیں ٹارگٹ کیا گیا۔

جنرل مشرف نے اسپتال کے بستر سے اپنا بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے کہا کہ انہیں ایسے لوگوں کی طرف سے ٹارگٹ کیا گیا جو انتہائی طاقتور عہدوں پر فائز ہیں اور قانون کا غلط استعمال کرتے ہیں۔ ’’فردِ واحد کو نشانہ بنانا اور واقعات کا اپنی منشا کے مطابق چناؤ کرنا ظاہر کرتا ہے کہ یہ لوگ کیا چاہتے ہیں‘‘۔