سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، عدالت نے کیس کے حوالے سے بڑا فیصلہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس سننے والی خصوصی عدالت نے روزانہ کی بنیاد پر کیس کی سماعت کا فیصلہ کر لیا ہے۔ جسٹس نذر اکبر اور جسٹس شاہد کریم پر مشتمل خصوصی عدالت کے بینچ نے غداری کیس پر سماعتوں کا آغاز کیا۔
یاد رہے کہ پرویز مشرف سنگین غداری کیس دسمبر 2013 سے زیر التوا ہے۔
عدالت نے مختصر دلائل کے بعد کیس کی سماعت 8 اکتوبر تک ملتوی کر دی ہے۔ ساتھ ہی عدالت نے ایڈووکیٹ بشیر کو ہدایت کی کہ وہ دلائل کو تیار کریں کیونکہ غداری کیس کی اگلی تاریخ سے سماعتیں روزانہ کی بنیاد پر ہوں گی۔