افغان صدر کی تقریب حلف برداری میں دھماکوں کی آوازیں

افغان صدر کی تقریب حلف برداری میں دھماکوں کی آوازیں

افغانستان کے دارالحکومت کابل کے صدارتی محل میں نومنتخب صدر اشرف غنی کی جاری تقریب میں دھماکوں کی آواز سنی گئی. جس کے بعد اشرف غنی نے کچھ دیر کے لیے اپنی تقریر روک دی۔


تاہم دو دھماکوں کی آواز آنے کے بعد صدر اشرف غنی نے اپنا خطاب جاری رکھا. بی بی سی کے مطابق حاضرین کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے بلٹ پروف جیکٹ نہیں پہنی ہے، میرا سینہ افغان عوام پر قربان ہونے کے لئے حاضر ہے۔'اس کے بعد انہوں نے اپنی تقریر جاری رکھی۔  جب سے افغان الیکشن کا نتیجہ آیا ہے ملک سیاسی طور پر عدم استحکام کا شکار ہے ۔ 

گذشتہ دور کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے انتخابی نتائج کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے خود کو ملک کا صدر قرار دیا ہے اور آج  ایک جانب کابل کے صدارتی محل میں نومنتخب صدر اشرف غنی کی تقریب حلف برادری جاری تھی تودوسری جانب پہلے افغانستان کے  عبداللہ عبداللہ نے اپنے دفتر میں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھایا ہے۔ جس کے بعد صورتحال میں زیادہ تناو آچکا ہے۔