Get Alerts

جن وزراء کے دہشت گردوں کے ساتھ تعلقات ہیں انہیں فوری طور پر نکالا جائے ، بلاول

جن وزراء کے دہشت گردوں کے ساتھ تعلقات ہیں انہیں فوری طور پر نکالا جائے ، بلاول
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیر داخلہ اعجاز شاہ کا نام لیے بغیر  کہا کہ جن وزراء کے دہشت گردوں کے ساتھ تعلقات ہیں انہیں فوری طور پر نکالا جائے۔


قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران بلاول بھٹو نے جارحانہ انداز اپنایا، انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عوام مہنگائی کی سونامی میں ڈوب رہے ہیں، یہ صرف اور صرف حکومت کی نااہلی کی وجہ سے ہو رہا ہے۔ مزدور، کسان اور بزرگ پنشنرز کا معاشی قتل ہو رہا ہے۔ پاکستانی عوام مہنگائی سے پریشان ہیں۔ مثبت تنقید حکومت کے مفاد میں ہے۔ لوگ مر رہے ہیں اور یہ رونے بھی نہیں دیتے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ پاکستان کے عوام پریشان ہیں کہ اچانک وزیر خزانہ، گورنر اسٹیٹ بینک اور چیئرمین ایف بی آر کو نکال دیا جاتا ہے، عوام سوال کر رہے ہيں کہ فیصلے کون کر رہا ہے، وزیراعظم کسی کی بھی تعیناتی سے پہلے اس شخص سے ملاقات بھی نہیں کرتے، ایسا تو نہیں کہ پاکستان میں تعیناتی آئی ایم ایف کر رہا ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اٹھارویں ترمیم نہیں بلکہ حکومت کی نااہلی سے ملک دیوالیہ ہو رہا ہے۔ سندھ واحد صوبہ ہے جس نے اپنا ٹیکس اکٹھا کیا۔