کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت، بھارتی حکومت نے نوجوت سنگھ سدھو کو واہگہ کے راستے پاکستان آنے سے روک دیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کے 5 روزہ ویزے کے باوجود نوجوت سنگھ سدھو کو عین وقت پر اٹاری پر روک لیا گیا، جس کے بعد نوجوت سنگھ سدھو کے استقبال کے لیے واہگہ پر موجود پاکستانی وفد واپس آ گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جمعہ کو بھارتی حکام نے نوجوت سنگھ سدھو کو واہگہ کے راستے پاکستان آنے کی اجازت دینے کی یقین دہانی کرائی تھی۔ لیکن، سدھو کے واہگہ پہنچنے پر بھارتی حکام نے انہیں روک لیا۔
ذرائع کے مطابق اب نوجوت سنگھ سدھو کرتارپور سے پاکستان آئیں گے۔
واضح رہے کہ نوجوت سنگھ سدھو کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لئے پاکستان آ رہے ہیں۔