پنجاب بھر میں سموگ کا راج برقرار ہے۔ صبح اور رات کے وقت ایئر کوالٹی لیول بڑھ جانے سے شہریوں کو آنکھوں میں جلن، سانس اور گلے میں تکلیف کا سامنا ہے۔ بروقت اقدامات نہ کرنے پر شہری حکومت پر تنقید کرتے نظر آتے ہیں ۔ صوبے بھر میں آلودگی کا ائیر کوالٹی لیول بڑھتا ہی جارہا ہے۔ کچھ دنوں بعد شہریوں کیلئے گھروں سے باہر نکلنا مشکل ہو جائے گا۔
حکومت پنجاب کی جانب سے سموگ کو کچھ روز پہلے آفت قرار دئے جانے کے بعد محکمہ ماحولیات نے بیشتر ملز اور فیکٹریوں کو سیل کردیا ہے۔ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو بھی نوٹسز جاری کئے جارہے ہیں۔
محکمہ ماحولیات نے تمام بھٹوں کو بند کرنے کا کہا ہے ۔ لیکن زیر نظر تصویر میں کسانوں کو کون سمجھائے فصلوں کے بھوسے کو آگ لگانے سے آنے والے وقت میں کئی جانیں جا سکتی ہیں ۔ حکومت اپنی ذمہ داریوں کو نبھاتے نظر آنی چاہیئے ۔ ہسپتال پہلے ہی کرونا کے مریضوں کے لیے وقف ہیں اس میں سموگ کے مریضوں کا بڑھنا حکومت کے لیے ایک اور چیلنج سے کم نہیں ۔
تصویر: عون جعفری