71967

71967

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں بلاول بھٹو کا پوائنٹ بڑا اہم تھا۔ انہوں نے جنرل فیض کی کابل سے جاری ہوئے والی تصاویر پر تنقید کی کہ ان کی وجہ سے دنیا میں تاثر گیا کہ افغانستان کی صورتحال کے پیچھے پاکستان کا ہاتھ ہے، اعزاز سید



 



ٹی ٹی * کے 100 بندے چھوڑے گئے ہیں جس کی وجہ سے عارضی فائر بندی ہوئی ہے، انکی شرائط کسی صورت قابل قبول نہیں ہیں ایک شرط یہ بھی ہے کہ فاٹا انضمام کا فیصلہ واپس لیا جائے۔ اسطرح کے بہت سارے مطالبات ہمارے آئین قانون اور روایات کیخلاف ہیں، مرتضی سولنگی



 



علی وزیر کو ابھی تک جیل میں بند رکھا ہوا ہے، انہوں نے کون سے ملکی راز کسی کو بیچ دیے ہیں، وہ اندر ہیں اور ٹی ٹی * والوں کیساتھ مذاکرات ہو رہے ہیں، پالیسی سب کیلئے ایک جیسی ہونی چاہیے، رضا رومی



 



شوکت ترین کو پنجاب سے سینیٹر بنانے کی کوشش ہوئی اعجاز چوہدری نے اپنی سیٹ چھوڑنے سے انکار کردیا وہ تو NA 133 سے اپنے بیٹے کو الیکشن لڑوانا چاہتے ہیں۔ جمشید چیمہ کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے میں بھی انکا ہاتھ ہے، مزمل سہروردی



 



اس وقت ملک میں تمام سیاسی قائدین غیر مقبول ہیں، اپوزیشن، عمران خان، اور اسٹیبلشمنٹ سب غیر مقبول ہیں مگر ان سب میں سے کم غیر مقبول عمران خان ہیں۔ عمران خان ہی اسٹیبلشمنٹ کیلئے آئیڈیل ہیں کیونکہ انھیں ان جیسا کوئی اور وزیراعظم انہیں نہیں ملے گا، اعزاز سید